اندور 04 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر کا خیال ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر - گاوسکر ٹرافی 2023 کے اب تک کے مقابلے خراب پچوں پر
کھیلے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے
درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی اندور کی بیچ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 'خراب 'قرار دیا تھا۔ اس سے قبل، ناگپور اور دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں استعمال ہونے والی بچوں کو بھی آئی سی سی نے اوسط زمرے میں رکھا تھا۔