ٹوکیو ، 19 جولائی (یو این آئی / سپوتنک) روسی مرد والی بال ٹیم کے جنرل منیجر ، سرگئی ٹیٹیوکھن نے پیر کے روز کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹوکیو اولمپکس کے دوران روزانہ کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
ٹیٹیوکھن نے
اسپوتنک کو بتایا ، "ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی ہمارا کورونا ٹیسٹ ہوا اور سب کی رپورٹ نگیٹیو آئی ، نہیں تو ہمیں ٹوکیو نہیں جانے دیا جاتا۔
اب ہم روز صبح کورونا ٹسٹ کریں گے اور پورے اولمپک کے دوران ایسا ہی ہوگا۔