بھوپال، 12اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کی وزیر محترمہ یشودھر اراجے سندھیانے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں چلائی جانے والی تمام کھیل اکیڈمیوں کے کھلاڑیوں
کو ہفتے میں ایک بار موٹے اناج سے بنا کھانا ملے۔
محترمہ سندھیا منگل کو بھوپال کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں واٹر اسپورٹس اکیڈمی کا جائزہ لے رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی منشا کے مطابق کیا ہے۔