گوئٹے مالا سٹی، 26 اپریل (یواین آئی) ہندوستانی تیر اندازی کی اسٹار جوڑی دیپکا کماری اور ان کے شوہر اتانو داس نے دو انفرادی طلائی تمغے جیتے جس سے ہندوستان نے ورلڈکپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے
پہلے مرحلے میں تین طلائی اور ایک کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی دپیکا نے اپنے کیریئر میں ورلڈ کپ میں تیسرا انفرادی طلائی تمغہ جیتا ۔
وہیں اتانو نے ورلڈ کپ میں پہلا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔