: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اگست (ایجنسی) ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلے میں انفرادی تمغے کی 36 سالہ خشک سالی ختم کرنے کے مقصد سے اتریں گی۔
ایشیائی
کھیلوں میں 1962 میں پہلی بار بیڈمنٹن کو ایشیائی کھیلوں میں شامل کئے جانے کے بعد سے ہندوستان نے ان کھیلوں میں بیڈمنٹن میں کل 8 کانسے کے تمغے جیتے ہیں جس میں سید مودی کا 1982 کے دلی ایشیائی کھیلوں میں انفرادی کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے ایک مرد ڈبلز، ایک مسکڈ ڈبلز، تین مرد ٹیم اور دو خاتون ٹیم کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔