جکارتہ 30 اگست (ایجنسی) درمیانی دوری کے ایتھلیٹ Jinson Johnson جنسن جانسن نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندستان کو 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی 1500 میٹر مقابلے میں جمعرات کو سونے کا تمغہ دلا دیا جبکہ خواتین کی 4 ضرب 400 میٹر ریلے ٹیم نے اس کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک كو ایک اور طلائی تمغہ
دلایا۔
مردوں کی 4 ضرب 400 میٹر ریلے ٹیم نے چاندی اور خاتون ڈسکس تھرور سیما پنیا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
جانسن نے ہندستان کے لئے 12 واں اور خاتون ریلے ٹیم نے 13 واں طلائی تمغہ جیتا۔