ذرائع:
ہندوستان نے ایشیائی کھیل 2023 میں اپنی شناخت بنائی ہے، مخصوص کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے کل 32 تمغے لائے ہیں۔ جمعہ کی صبح تک شوٹنگ سے پانچ اور کرکٹ اور گھڑ سواری سے ایک ایک گولڈ میڈل آیا ہے۔
صرف 53 سیکنڈ میں، ہندوستانی باکسر (50 کلوگرام) نکھت زرین نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرکے سیمی فائنل میں جگہ
بنالی۔ باکسر نے ہندوستان کو ایک اور تمغہ کی یقین دہانی کرائی ہے اور پیرس اولمپکس کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔
جمعہ کے دن ہندوستان کے لئے ایک اور تمغہ کی تصدیق ہوگئی کیونکہ متھن منجوناتھ نے بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں نیپال کے بشنو کٹوال کو 7-21 ،2-21 سے شکست دی۔ ہندوستان سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں متھن منجوناتھ کانسی کے تمغے کو چاندی یا سونے میں بدلنے کے لیے لڑیں گے۔