جکارتہ، 21 اگست (ایجنسی) نوجوان نشانے باز Saurabh Chaudhary سوربھ چودھری نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں منگل کو مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل نشانے بازی مقابلے میں ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اسی مقابلے میں Abhishek Verma ابھیشیک ورما نے بھی پوڈیم پر جگہ بناتے ہوئے کانسے کا تمغہ
جیتا۔
سولہ سالہ نوجوان نشانے باز نے جے ایس سی شوٹنگ رینج میں ہوئے فائنل میں ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ بناتے ہوئے 240.7 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کیا اور سونے کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کے لئے اسی مقابلے میں دوسرا تمغہ ابھیشیک نے دلایا۔
29 سالہ نشانے باز نے 219.3 پوائنٹ کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرکے کانسے کا تمغہ جیتا۔