جکارتہ،18اگست (یو این آئی) ہندستان کو 18ویں ایشیائی کھیلوں میں سنہری شروعات دلانے کا دارومدار دو مرتبہ کے اولمپک میڈل یافتہ سشیل کمار اور دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا پر رہے گا۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو مقابلوں کی شروعات ہونے والی ہے اور پہلے ہی دن کشتی میں فری اسٹائل کے پانچ وز ن زمروں میں 57, 65, 74, 86اور 97کلوگرام کا فیصلہ ہوگا۔ ان پانچ زمروں میں ہندستان کی سب سے بڑی امید دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے سشیل اور بجرنگ ہیں۔