بنکاک، 22 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو اور سمیر ورما کو کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ سنگلز میں ہندوستان کا چیلنج ختم
ہوگیا۔
جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا نے پانچویں سیڈ ملائیشیائی جوڑی چن پینگ سون آوٹ گوہ لیو ینگ کو ایک گھنٹے 15 منٹ تک چلے گیموں کے سخت مقابلے میں 18-21، 24-22، 22-20 سے شکست دی۔
ہندوستانی جوڑی کا سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ یافتہ تھائی لینڈ کی جوڑی ڈیچاپول پواوارانوکرہ اور سپسی ری تیراتن چئی سے مقابلہ ہوگا۔