بنگلورو، 14 مارچ (یو این آئی) تجربہ کار ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون نے سری لنکا کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کودھننجے ڈی سلوا کا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ
کے لیجنڈ گیندباز ڈیل اسٹین کے 439 وکٹوں کے ہندسے کو پارکرلیا۔
اشون کے نام اب 86 ٹیسٹ میچوں میں 440 وکٹیں ہیں۔
اس کے ساتھ وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے آٹھویں بولر بن گئے ہیں۔