ایڈیلیڈ، 18 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون (27 رن دیکر 3 وکٹ) اور فاسٹ بالر جسپریت بمراہ (21 رن دے کر 2 وکٹ) کی بہترین بالنگ نے ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کو دھچکا
دیا۔
آسٹریلیا نے چائے کے وقتے تک پانچ وکٹوں پر 92 رنز بنائے ہیں اور وہ ابھی ہندوستان سے 152 رنز پیچھے ہے۔
گلابی گیند سے کھیلے جارہے پہلے میچ کے دوسرے دن کے پہلے سیشن کی پہلی اننگز 93.1 اوورز میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔