میلبورن، 27 جنوری (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک آسٹریلیا خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے امریکہ کی میڈیسن کیز کو یکطرفہ انداز میں جمعرات کے روز چھ یک، چھ تین سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خاتون کے سنگلز کے فائنل میں داخلہ حاصل
کرلیا بارٹی اس کے ساتھ ہی 1980 میں وینڈی ٹرن بل کے بعد خواتین کے سنگلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی بھی بن گئیں۔
بارٹی نے میچ میں پانچ ایس لگائے اور چھ میں سے چار بریک پوائنٹس کا فائدہ اٹھایا ۔
کیز کو و بریک کےدو موقع ملے لیکن وہ ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔