نئی دہلی، 22 جولائی (ایجنسی) ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو ٹیریٹورییل آرمی (ٹی اے )کی پیراشوٹ ریجمنٹ میں دو ماہ کی ٹریننگ کرنے کے لیے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت سے اجازت مل گئی ہے۔
دھونی ٹی اے کی پیراشوٹ ریجمنٹ
میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں اور وہ فوج کے ساتھ ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھونی نے سیاچن میں ٹریننگ کی خواہش ظاہر کی تھی ،دو ماہ تک چلنے والی ان کی ٹریننگ میں کچھ وقت وہ وادی کشمیر میں بھی گزاریں گے۔