چندی گڑھ/22فروری(ایجنسی) ہندوستان کی ٹی 20 خاتون ٹیم کی کپتان ہر من پریت کور انڈین ریلوے کی نوکری چھوڑ کر اب پنجاب پولیس کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گی، ہر من پریت کور اگلے ماہ اپنے نئے عہدہ کا چارج سنبھالیں گی، اتوار کو اس کا اعلان کیا گیا، حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریلوے سے ریاستی حکومت کو خط ملاہے ،اس سے پہلے ارجن ایوارڈ سے نوازی گئی ہر من پریت کور کو ریلوے انکے عہدے پر بنائے رکھنا چاہتا تھا، جہاں وہ آفس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر کام کررہی تھی. پوری امید ہے کہ ہرمن پریت یکم مارچ سے پنجاب
کو اپنی خدمات دینا شروع کردیں گی.
@ImHarmanpreet
Excited about joining @PunjabPolice as DSP. Thank you Chief Minister @capt_amarinder Ji for pursuing my bond waiver with @RailMinIndia. Your support & encouragement will always keep me motivated to deliver my best. And thank you also @PiyushGoyal Ji for your help in the matter.
3:10 PM - Feb 22, 2018
اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ہرمن پريت اپنے بہترین کام کو جاری رکھیں گی. امریندر نے ہرمن پريت کو نئے عہدے کی تقرری کیلئے اجازت دینے کے لئے مرکزی وزیر پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا.