ریاض، 15 جولائی (یو این آئی) تمام شعبہ حیات میں خواتین کو مساوی موقع فراہم کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی با ر سعودی عرب میں کسی خاتون وکیل ابرارشاکرکو فلِج (ایف ایل آئی جی) فٹ بال کلب کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ حفرالباطن میں قائم
اس فٹ بال کلب کی مردوخواتین دونوں کی الگ الگ ٹیمیں ہیں۔
ابرار شاکر دونوں ٹیموں کے بورڈ کی سربراہ ہوں گی۔
ان کا انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ سعودی معاشرے میں خواتین اب ان شعبوں میں بھی آگے آرہی ہیں اور انھیں اہم ذمے داریاں سونپی جارہی ہیں جہاں بالعموم مردوں کی بالادستی یا اجارہ داری ہے۔