آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے ہفتہ کو بھاری دماغ اور آنسوؤں کے ساتھ ملک اور کرکٹ شائقین سے بال ٹیمپرینگ کیس کیلے معافی مانگی اور کہا کہ شاید وہ اب کبھی آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیل پائیں گے، اور یہ احساس ان کے لیے سب سے زیادہ دردناک ہے- بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے آسٹریلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے تمام مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے استعفے کا اعلان کردیاہے،
سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والوں سے خاص طور پر کرکٹ میں ان کی حصلہ افزائی کرنے والوں سے معافی مانگی ہے اور کہا کہ میں اپنے عمل کا خود ذمہ داری ہوں یہ میرے لیے بڑے کرب کے لمحات ہیں، میں کھیل اور ساتھیوں سے پیارکرتا ہوں انہیں میں نے دھوکہ دیا ہے، میں اپنے اہل خانہ خاص طور پر بیوی اور بیٹیوں سے معافی مانگتا ہوں اور اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں- میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ تمام لوگوں کے اعتماد کو ٹھیں پہنچائی ہے،