لندن،03 دسمبر (یواین آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال جس فارم میں ہیں انہیں کوئی بھی ٹیم اپنی ٹیم میں
شامل کرنا چاہے گی ۔
میکسویل نے ہندوستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے تین ون ڈے میچوں میں بالترتیب 45 ، 63 ناٹ آؤٹ اور 59 رنز بنائے۔