نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی خواتین پہلوانوں نے اولنباٹار میں جاری سینئر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں جمعہ کو دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا ہندوستان کے پاس اب تک ٹورنامنٹ میں کل 10 تمغے ہوگئے ہیں جن میں دو چاندی اور آٹھ کانسے کے تمغے شامل ہیں انشو ملک
نے 53 کلوگرام اور رادھیکا نے 65 کلوگرام میں چاندی کے تمغے جیتے جبکہ منیشا نے 62 کلوگرام میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
ہندوستان کو ابھی تک سونا نہیں ملا ہے۔
مردوں کے فری اسٹائل کے مقابلے ہفتہ کوشروع ہوں گے جس میں اولمپک میڈلسٹ روی دہیا اور بجرنگ سے سونے کی امید ہے۔