دبئی ، 15 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کیپٹلز کے جنوبی افریقی فاسٹ بالر اینریچ نورٹجے نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
26 سالہ نورٹجے نے بدھ کے روز
راجستھان رائلز کے خلاف 156.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے تیز گیند بن گئی۔
نورٹجے نے اس میچ میں 33 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دہلی نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔