the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،29جنوری(ایجنسی)مشہور اداکار انل کپور اپنی بیماری کا علاج کرانے کےلئے جرمنی جانے والے ہیں۔

انل کپور کو بالی ووڈ میں سب سے صحت مند اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی سونم کپور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاپا اپنی فٹ نیس کو لے کربہت سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت سے جڑی ایک بڑی خبر کا انکشاف کیا ہے۔

انل کپور نے بتایا کہ انہیں ایسی بیماری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کا شانہ پتھر جیسا ہوتا جارہا ہے۔ اس بیمار کے علاج کےلئے وہ اپریل میں جرمنی جانے والےہیں۔ اس بیماری کو کیلشی فکیشن آف شولڈر کہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو برس سے ان کے داہنے کندھے میں کیلشیم جمع ہورہا



ہے اور جس کی وجہ سے ان کی پریشانی بڑھتی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل فلموںمیں اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے ان کا کندھا خراب ہوا ہے۔ انل کپور نے کہا کہ آگے بڑھتے رہنے کےلئے خود سے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہی ہے۔ ان کی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا یکم فروری کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ پہلی بار اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ نظرآئیں گے۔

انل اس بار سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ سونم کپور کے ساتھ وہ طویل عرصے سے کام کرنا چاہتے تھے،لیکن انہیں کوئی اسکرپٹ نہیں مل رہی تھی۔ اب جبکہ اسکرپٹ ملی ہے تو سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ جو فلم کا ٹائٹل ہے وہ ان کی فلم 1942لواسٹوری کےایک نغمے بول ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے دل کے بےحد قریب رہے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
کھیل میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.