ناٹنگھم، 13 جون (یو این آئی) سوئنگ گیندبازی کے بے تاج بادشاہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے اپنے شاندار کرکٹ کیریئر میں ایک اور ریکارڈ حاصل کیا۔
اینڈرسن نے
یہ ریکارڈ اس وقت بنایا جب انہوں نے پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔
ٹرینٹ برج ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 553 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 539 رنز بنائے۔