نئی دہلی ، 07 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی سپر گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند اور ولادیمیر کرامینک کی مخاصمت کو شطرنج کی تاریخ کا سب سے طاقتور مقابلہ سمجھا جاتا ہے اور آنند کا خیال ہے کہ ولادیمیر اور وہ ایک برابری پر
تھے۔
پانچ بار سابق عالمی چمپئن آنند نےدی فنش لائن کے دوسرے ایپی سوڈ میں ولادیمیر کے ساتھ اپنے مقابلے کے بارے میں کہا کہ وہ اور ولادیمیر 150 بازیوں کے بعد بھی یکساں اسکور پر تھے۔
آنند نے کہا کہ ہم ایک وقت ہی ورلڈ شطرنج میں آئے تھے۔