: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/22اپریل(ایجنسی) کافی دنوں سے ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے asaduddin اسدالدین اور ثانیہ مرزا کی بہن anam-mirza انم مرزا کے تعلقات کے بارے میں کئی باتیں کہیں جارہی ہیں، اور کئی بار دنوں کو مختلف جگہوں پر ساتھ دیکھا گیا، آئی پی ایل 2019 میں سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے میچ کے دوران ثانیہ مرزا اپنی بہن انم مرزا کے ساتھ میچ دیکھتی نظر آئیں۔ ان کے ساتھ سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کے بیٹے اسدالدین بھی بیٹھے تھے۔ انم مرزا اور اسدالدین کے ریلیشن میں ہونے کی خبریں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انم مرزا اور اسدالدین جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ ثانیہ مرزا کی بہن انم 28 سال کی ہیں۔ انہوں نے اپنا کیرئیر نشانہ بازی میں بنانا چاہا لیکن بعد میں وہ فیشن ڈیزائنر بن گئیں۔ محمد اظہر الدین کے بیٹے اسدالدین 27 سال کے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ گوا کرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ وکالت بھی کرتے ہیں۔