سڈنی 7 دسمبر(یواین آئی) انڈیا اے کے تیز گیندباز امیش یادو اور محمدسراج نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن پیر کو بالترتیب تین اور دو وکٹ لے کر اپنی کارکردگی سے متاثرکیا۔
آسٹریلیا اے نے دوسرے روزکا کھیل ختم ہونے تک
کیمرون گرین(ناٹ آوٹ 114) کہ شاندارسنچری کی بدولت آٹھ وکٹ کے نقصان پر 286 رن بنالیے ہیں اور اسے 39 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ہندوستان اے نے دوسرے دن کا آغاز آٹھ وکٹ پر 237 رن سے آگے کیا اور اپنی پہلی اننگ نووکٹ پر 247 رن پرختم کرنے کا اعلان کردیا۔