نئی دہلی، 17اپریل (ایجنسی) بلے باز انباٹی رائیڈو اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے عالمی کپ ٹیم کے لئے منتخب نہیں ہونے پر ملک گیر بحث کے درمیان سلیکٹروں نے ان دونوں کھلاڑیوں اور تیز گیند باز نودیپ سینی کو انگلینڈ میں ہونے والے میگا ٹورنامنٹ کے لئے متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔
text-align: start;">
سمجھا جاتا ہے کہ سلیکٹروں نے ان تینوں کھلاڑیوں کو پندرہ رکنی ٹیم کے ساتھ متبادل کھلاڑیوں کے طورپر جوڑا ہے تاکہ کسی کھلاری کو زخمی ہونے کی صورت میں ان میں سے کسی کو عالمی کپ ٹیم میں شامل کیا جاسکے۔ سلیکٹروں نے پیر کو عالمی کپ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔