نئی دہلی، 03 جولائی (ایجنسی) ہندوستان کے سابق کرکٹر اور ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے امباٹي رائیڈو Ambati Rayudu کے کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی سلیکشن پینل کی سخت تنقید کی ہے۔
گمبھیر نے بدھ کو کہا، "رائیڈو جیسا کرکٹر جو آئی پی ایل اور ملک
کے لئے کافی اچھا کھیلا، جس نے تین سنچریاں اور 10 نصف سنچری بنائی لیکن اسے ریٹائرمنٹ لینے کے لئے مجبور ہونا جو ہندوستانی کرکٹ کے لئے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔
"
انہوں نے سلیکشن پینل پر ہی سوال اٹھاتے ہوئے کہا، "پینل کے پانچوں رکن بھی مجموعی طور پر اتنے رنز نہیں بنا پائے ہوں گے جتنے رائیڈو نے ملک کے لئے بنائے ہیں۔