میلبورن، 30 دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیا کے جارح سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں سات جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم میں واپسی ہوچکی ہے اور اب سبھی کی نظریں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کی تیسرے ٹسٹ میں واپسی پر لگی ہوئی ہیں۔
ہندوستان نے میلبورن میں دوسرا باکسنگ ڈے
ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت کر چار میچوں کی بارڈر - گاوسکر ٹرافی سیریز میں 1-1 سے برابر ی کرلی ہے لیکن ہندوستان کا اوپننگ کا مسئلہ پہلے دونوں ٹیسٹ میں برقرار تھا۔
ہندوستان نے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میں صفر اور سات رنز کی اوپننگ شراکت کی ، جب کہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایک اور 16 رنز کی شراکت کی ۔