لندن/7ستمبر(ایجنسی) انگلینڈ کے کپتان alastair-cook السٹرکک اوول میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، کک کو ٹیم انڈیا نے جمعہ کو پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے ،گارڈ آف آنر" دیا، انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر بلے بازی چنے جانے کے بعد اوول میدان پر پہنچے کک کا ہندوستانی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا، اس میں میچ کے امپائر بھی شامل رہے.
کک نے ہندوستان کے خلاف جاری پانچ میچوں کی اس سیریز کے آخری میچ کے بعد کرکٹ دنیا سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے.
بہر حال اوول ٹیسٹ سے پہلے تک السٹر کک نے 160 ٹیسٹ میچوں میں 44.88 کے اوسط سے 12254 رن بنائے ہیں ، جس میں 32 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جبکہ انہوں نے 173 کیچ بھی پکڑے ہیں۔ یہ سبھی اعداد و شمار انگلینڈ کیلئے ریکارڈ ہیں ۔ ان کا ٹیسٹ کا سب سے بڑا اسکور 294 ( بمقابلہ ہندوستان ، برمنگھم ، 2011 ) ہے ۔ یہ انگلینڈ کیلئے سب سے بڑا چھٹا اسکور بھی ہے۔ کک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے چھٹے بلے باز ہیں۔