احمد آباد، 4 مارچ (یواین آئی) بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور آف اسپنر روی چندرن اشون جو انگلش بلے بازوں کے لئے درد سر بن چکے ہیں نے ایک بار پھر خطرناک بولنگ کرتے ہوئے یہاں جمعرات کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن
بالترتیب چار اور تین وکٹیں لیتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 205 رنز پر سمیٹ دیا۔
دن کے کھیل کے اختتام تک ، ہندوستان نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز بنالئے ہیں۔
ہندوستان پہلی اننگز میں 181 رنز سے پیچھے ہے۔