جوہانسبرگ، 14 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کی خواتین ٹیم اگلے سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
جنوبی
افریقہ اور پاکستان 20 جنوری سے 3 فروری تک تین میچوں کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔
کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد یہ دونوں ٹیموں کے لئے پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔