نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لئے بطور اسسٹنٹ کوچ دہلی کیپٹلس میں شامل ہوگئے ہیں ۔
فرنچائزی نے بدھ کے
روز اس کی تصدیق کی۔
وہ ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں جس میں بولنگ کوچ ہوپس اور دیگر دو اسسٹنٹ کوچز شین واٹسن اور پروین آمرے بھی شامل ہیں۔