نئی دہلی،14اگست (ایجنسی)بھارتیہ ڈیوس کپ کھلاڑیوں کےپاکستان میں مقابلہ نہ کھیلنے کےمطالبے کے بعد AITA آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندوستان -پاکستان ڈیوس کپ مقابلے کوحالات معمول پر آنے تک دومہینے کےلئے ملتوی کردیا جائے یا پھر اسے دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔
آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے)نے
48گھنٹے پہلے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)سے پاکستان میں سکیورٹی کے حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ غیر کھلاڑی کپتان مہیش بھوپتی کی قیادت والی انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے اس کے 24گھنٹے بعد مقابلے کےلئے غیر جانبدار مقام کا مطالبہ کیا تھا۔
ہندوستان کو 14اور 15ستمبر کو اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف ایشیا اوسنیا زون گروپ اے کا مقابلہ کھیلنا ہے۔