نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی) نوجوان ہندوستانی نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور چنکی یادو نے یہاں بدھ کے روز ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) عالمی کپ میں نہ صرف اپنا پہلا تمغہ جیتا بلکہ مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن اور خواتین 25 میٹر
پسٹل ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے اس جیت کو یادگار بنایا۔
20 سالہ ایشوریہ نے ورلڈ کپ کے چھٹے روز آج مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک ایئر رائفل ہنگری کی استوان پینی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
ایشوریہ اور پینی نے بالترتیب 462.5 اور 461.6 پوائنٹس حاصل کیے۔