حیدرآباد، 19 ستمبر(ذرائع) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے سابق بین الاقوامی فٹبالر اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دھیان چند ایوارڈ یافتہ شبیر علی کے نام کی باوقار پدم شری ایوارڈ کے لیے سفارش کی ہے۔ پیر کو آئی ایم وجین اور ارون گھوش کی بھی
اس ایوارڈ کے لیے سفارش کی گئی۔
دریں اثنا، منورنجن بھٹاچاریہ کا نام دھیان چند ایوارڈ کے لیے پیش کیا گیا جب کہ جیجے لیلپیکھلوا کا نام ارجن ایوارڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
یہ فیصلے کولکتہ میں منعقدہ اے آئی ایف ایف کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران لیے گئے۔