ٹوکیو، 24 جولائی (یواین آی) ٹوکیواولمپک میں چاندی کاتمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی خاتون ویٹ لفٹرمیرابائی چانو نے ٹوکیوسے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس تمغے کے بعد ملک کی لڑکیوں کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اورزیادہ سے زیادہ لڑکیاں کھیلوں میں سامنے آئیں گی میرابائی نے کہا، ’’میں کم لڑکیوں کو میدان میں اترتے دیکھتی ہوں لیکن میرے اس میڈل کے بعد ان کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اوروہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں کھیلوں
میں اتریں گی۔
چاندی کاتمغہ جیتنے کے بعد میرابائی نے کہا کہ گزشتہ ریواولمپک میں انہوں نے جوغلطیاں کی تھیں اس سے انہوں نے سبق لے کر پچھلے پانچ برسوں میں بہتری کی جس کا اچھا نتیجہ سامنے آیا۔
میراکے ساتھ ان کے کوچ وجے بھی بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ 2014 سے میرا کے ساتھ ٹیم کے طورپر جڑے تھے اوریو میں ان سے امید تھی لیکن انہوں نے ریو کی ناکامی کے بعد میراکے ساتھ سخت محنت کی اورپچھلی غلطیوں کو دورکرنے پر کام کیا۔