: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/5مئی(ایجنسی) ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب
کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹوئٹرپردلچسپ میں 148ننھے مہمان147 کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی تھی جب کہ شعیب ملک نے تصویرجاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔