پنے ، 24 مارچ (یواین آئی) انگلینڈ کے خلاف یہاں گزشتہ منگل کو پہلے ون ڈے مقابلے میں آٹھویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے ہندوستانی بلے باز شریس ایر نے اسکین کرایا
ہے۔
چوٹ کے سنگین ہونے کے بعد وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں اور آئی پی ایل 2021 کے کچھ میچوں میں نہیں شامل ہوسکیں گے۔
فیلڈنگ کے دوران شریس ایر کے بائیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔