: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سینچورین، 23 مارچ (ایجنسی) سری لنکا کو اسر و ادانا کی محض 48 گیندوں پر ناٹ آوٹ 84 رن کی طوفانی اننگز کے باوجود جمعہ کو دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں میزبان جنوبی افریقہ سے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0
کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ نے ريزا ہینڈرکس کے 46 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے بنے 65، ریسي وین ڈیر ڈسین کے 44 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنے 64 اور کپتان جے پی ڈومنی کے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے بنے ناٹ آؤٹ 33 رن کی بدولت تین وکٹ پر 180 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔