لاہور ، 28 فروری (یو این آئی) صدیق اللہ اتل (85) اور عظمت اللہ عمر زئی (67) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے میچ میں جمعہ کو آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا مشکل ہدف
دیا۔
آج افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کرنے اتری افغانستان لہ ابتدا بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں رحمان اللہ گر باز (0) کا وکٹ گنوا دیا۔