ہزارے ، 19 دسمبر (یو این آئی) صدیق الله اتل (104) کی سنچری اور عبد الممالک (84) کی نصف سنچری کے بعد اے ایم غضنفر اور نوید زدران ( تین وکٹ ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے
زمبابوے کو دوسرے میچ میں جمعرات کو ون ڈے میں ریکارڈ 232 رنز سے شکست دے دی۔
اس کے ساتھ ہی افغانستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔