نئی دہلی ، 6 جولائی (یو این آئی) ممبئی فٹ بال ایرینا ، اندھیری اسپورٹس کمپلیکس ، ممبئی اور پونے میں شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس اے ایف سی ویمن ایشین کپ انڈیا 2022 کی میزبانی کرے
گی۔
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور اے ایف سی ویمن ایشین کپ انڈیا 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) نے منگل کو اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے 6 فروری 2022 تک جاری رہے گا۔