میلبورن، 31 دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیا کے لیگ اسپن گیندباز ایڈم جمپا کو بگ بیش لیگ میں گزشتہ منگل کے روز سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر ایک میچ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے یہاں جمعرات کے
جاری ایک بیان میں کہا کہ معطلی کے علاوہ ایڈم جمپا پر کرکٹ آسٹریلیا کےضابطہ اخلاق کے لیول -1 کی خلاف ورزی پر ایک معطلی پوائنٹ اور 2500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میلبورن اسٹارس کے خلاف جمپا اب دو جنوری کو بوبارٹ ہیرکنس کے خلاف میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔