نئی دہلی،19 نومبر (یواین آئی) ہندوستان کے اولمپک طلائی تمغہ فاتح نشانہ بناز ابھینو بندرا کو 29 نومبر کو راجدھانی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہونے والی ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 16 ویں ایڈیشن کا
اوینٹ امبیسڈر بنایا گیا ہے ۔
دہلی ہاف میراتھن کے پرموٹر پرو کیم انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر انل سنگھ نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیا۔
بندرا ہندوستان کے واحد انفرادی اولمپک طلائی تمغہ فاتح ہیں۔