نئی دہلی ، 21 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا کا خیال ہے کہ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر سریش رینا کے پاس ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور انہیں اپنی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کرنا
چاہئے۔
رینا نے 15 اگست کو ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فورا بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔
چوپڑا نے مزاحا رینا سے یہ کہتے ہوئے اپیل کی کہ وہ شاہد آفریدی بن جائیں۔