نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی ) ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں لیکن اس کے درمیان سب کی نگاہیں ان ایس جی گلابی گیندوں پر لگی ہیں جنہیں خاص عمل اور عام گیندوں کے مقابلے میں کئی دنوں کی محنت کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 22
نومبر سے ایڈن گارڈن پر اپنے کرکٹ تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے اتریں گی جسے یادگار بنانے کیلئے پورے شہر کو ہی گلابی رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔
لیکن ڈے نائٹ فارمیٹ میں استعمال کی جانے والی ان گلابی گیندوں کے پیچھے کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے جسے تیار کرنے میں باقاعدگی كوكابورا گیندوں کے مقابلے میں قریب آٹھ دن کا وقت لگتا ہے۔