حیدرآباد یکم مارچ (یو این آئی) بیڈ منٹن کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے سکندرآباد کے لالہ پیٹ میں واقع
پر وفیسر جے شنکر اسٹیڈیم میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت 39 سالہ پر میش یادو کے طور پر کی گئی ہے جو اسٹیڈیم میں بیڈ منٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ گر پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔