نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے منگل کو 2022 سیزن کی میگا نیلامی میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی بنگلورو میں 12 اور 13 فروری کو ہونے والی دو روزہ میگا نیلامی میں کل 590 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پیٹ کمنز، کوئنٹن ڈی کاک،
شکھر دھون، فاف ڈو پلیسس، شریئس ائیر، کاگیسو ربادا، محمد شامی اور ڈیوڈ وارنر بڑی نیلامی کی شروعات کرنے والے مارکی (سب سے نامور) سیٹ کا حصہ ہوں گے۔
منگل کو آئی پی ایل نے نیلامی میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست شیئر کی۔
اس فہرست میں کھلاڑیوں کی تعداد 1214 سے کم کر کے 590 کر دی گئی ہے۔