برج ٹاؤن/26جون(ایجنسی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان برج ٹاؤن، بارباڈوس میں جاری تیسرا اور آخری ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 5 وکٹیں جبکہ سری لنکا کو سیریز بچانے کے لیے مزید 63 رنز درکار ہیں۔
برج ٹاؤن میں ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی،
کیمار روچ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لنکن بولرز کی جانب سے لکمل اور راجیتھا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز کے 50رنز کے خسارے کے باعث سری لنکا کو جیت کےلیے 144 رنز کا ہدف ملا لیکن پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور اس کے 5 بلے باز 81 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور کالی آندھی بولرز کی جانب سےکپتان جیسن ہولڈر نے 4 اور کیمار روچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔