کولمبو، جون (یواین آئی) سری لنکائی کرکٹروں کشل مینڈس، دانشکا گناتلکا اورنروشن ڈکویلا کو انگلینڈ میں بائیو-ببل کی خلاف ورزی کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
اتنا ہی نہیں تینوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے ڈرہم سے فوری وطن واپس بھیجاجارہا
ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے پیرکے روز ایک بیان میں کہا، ’’سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے کشل مینڈس، دانشکا گناتلکا اورنروشن ڈکویلا کو بائیو ببل کی خلاف ورزی کے لئے معطل کردیا ہے اورانہیں فوری سری لنکا واپس بلالیا جائے گا۔